چوہدری افضل تارڑ کے صاحبزادے، سائرہ افضل تارڑ کے چھو ٹے بھائی ناصر تارڑ انتقال کر گئے

مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، جسد کاکی لاہور کے نجی ہسپتال سے آبائی گائوں کولو تارڑ لایا گیا

جمعہ 16 جون 2023 20:25

لاہور/حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2023ء) بزرگ سیاستدان سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افضل حسین تارڑ کے صاحبزادے، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی نائب صدر وسابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے چھو ٹے بھائی چوہدری محمد ناصر تارڑ طویل علالت کے بعد 50سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

مرحوم طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جن کانہ صرف ملک کے بیشتر ہسپتالوں میں علاج کرایاگیا بلکہ انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک بھی لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور جمعہ کے روز لاہور کے نجی ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔

مرحوم کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گائوں کولو تارڑ حافظ آباد لایا گیا اور سینکڑوںسوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات سابق و موجودہ اراکین اسمبلی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں