حافظ آباد، بھٹہ مالکان کا انسداد سموگ ٹیم پر حملہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ملازمین زخمی

جمعہ 22 ستمبر 2023 21:35

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) حافظ آباد میں بھٹہ مالکان نے مسلح افراد کے ہمراہ انسداد اسموگ ٹیم پر حملہ کردیا،جس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور ملازمین زخمی ہوگئے، بھٹہ مالکان نے ٹیم کی سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں بھٹہ مالکان نے مسلح افراد کے ہمراہ انسداد اسموگ ٹیم پر حملہ کردیاجس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ بھٹہ مالکان نے ٹیم کی سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات نے کہا کہ ملزمان کے بھٹے سے خطرناک دھواں نکل رہا تھا، جس پر چند روز قبل سیل کرکے مالکان پرجرمانہ کیا تھا۔واضح رہے کہ پولیس نے بھٹہ مالکان سمیت 9افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں