حافظ آباد ،تین نقاب پوش مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد شدید زخمی

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:16

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) حافظ آبادکے نواحی گائوں چک غازی کے قریب تین نقاب پوش مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد شدید زخمی ۔ ملزمان فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ سوئیانوالہ کا رہائشی ٹیکسی ڈرائیور رانا عبدالرحمن گاڑی نمبری 866rjمیں شاہد ولد غلام نبی اور اسکی والدہ بشیراں بی بی زوجہ غلا م نبی کو لیکر آرہا تھا کہ چک غازی کے قریب انکی گاڑی کو تین نامعلوم مسلح نقاب پوش ملزمان جو کہ موٹر سائیکل پرسوار تھے نے روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور نے گاڑی دوڑا لی تو ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گاڑی ڈرائیور رانا عبدالرحمن اور شاہد دونوں نے گولیاں لگنے سے شدید ذخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

دونوں ذخمیوںکو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد ضلع میں چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور جرائم کی بڑھتی ورداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کردیا ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں