حافظ آباد،قبرستان ریلوے لائن میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3مسلح ڈاکووںگرفتار،اسلحہ برآمد

پیر 21 جون 2021 23:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) حافظ آبادسٹی پولیس نے قبرستان ریلوے لائن میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3مسلح ڈاکووںکو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس۔ایچ۔

(جاری ہے)

او تھانہ سٹی رائے بلال کو مخبری ہوئی کہ قبرستان ریلوے لائن والے میں ڈکیتی کی نیت سے ملزمان بیٹھے ہوئے ہیںجس پر پولیس نے وہاںپر چھاپہ مار کر تین ملزمان حسنین خالد، غلام دستگیراور فرحان علی کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دیگر تین ملزمان احمد ، قاسم اور ندیم سکنہ کوٹ جان بخش فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں