آزادکشمیر کے شہری محمود احمد مسافر کا مطالبات کے حق میںبھمبر سے مظفر آباد اونٹ گدھا مارچ گجر کوہالہ پہنچ گیا

گجر کوہالہ پہنچنے پر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں،سماجی کارکنان ،تاجروں اور طلبا ء نے محمود مسافر کا شاندار استقبال کیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:30

تتہ پانی /کوہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2018ء)آزادکشمیر کے شہری محمود احمد مسافر کا مطالبات کے حق میںبھمبر سے مظفر آباد اونٹ گدھا مارچ گجر کوہالہ پہنچ گیا،گجر کوہالہ پہنچنے پر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں،سماجی کارکنان ،تاجروں اور طلبا ء نے محمود مسافر کا شاندار استقبال کیا،محمود مسافر کے مطالباتی ایجنڈے میں لوڈ شیڈنگ،مہنگی بجلی،سڑکیں کھنڈرات،پینے کا صاف پانی ،میرٹ کی پامالی،متاثرین کنٹرول لائن سے مذاق ،آزادی اظہار رائے سے مذا ق ،لوڈشیڈنگ،سی پیک منصوبے کی غیر منصفانہ تقسیم،بغیر چھت چاردیواری واش روم سکول،مہنگی تعلیم،ظالمانہ ہسپتال فیس،ظالمانہ روڈ ایکسیڈنٹ پالیسی،جنگلات منگلا کی تباہی،غریب اور امیر کے لیے الگ الگ قانون،بے گھروں سے مذاق،بلدیاتی الیکشن میں بار بار تاخیر،طلبہ یونین کی بحالی میں تاخیر،جمہوریت کے نام پر عوام سے مذاق،احتساب کے نام پر مذاق،ہندوستانی فوج روشنی میں ہماری فوج اندھیرے میں،پولیس ملازم چوبیس گھنٹے ڈیوٹی،بغیر کام عوام پر بوجھ محکمہ جات،طلبہ وطالبات کے لیے کم بسیں،نامکمل سٹیڈیم ،دریائے پونچھ کو نیشنل پارک بنا کر مذاق،غیر معیاری رنگ برنگا نصاب،غریب عوام سے زکوة کے نام پر مذاق،آفات سماوی کے متاثرین سے مذاق،رائج الوقت قانون سے مذاق،کشمیر کونسل کے ذریعے کشمیریوں سے مذاق،تاریخ کشمیر سے مذاق،ریاستی ثقافت سے مذاق سمیت تین درجن کے قریب مطالبات شامل ہیں،گجر کوہالہ پہنچنے پر محمود مسافر نے شہریوں سے خطاب اور میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آزادکشمیر کے عوام اب اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں،میری منزل عوامی حقوق کے لیے جدوجہد ہے،عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں،مظفر آباد پہنچ کر مطالبات کی منظوری تک اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کے ہمراہ دھرنا دوں گا۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں