اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے دعوے حقائق کے منافی ہے، مفتی عبید اللہ

صوبے کی حکمران جماعت سیاسی بنیادوں پر انتقامی سیاست کو پروان چڑھا کر مخالف سیاسی حریفوں کی ضلعی حکومت کا استحصال کر رہی ہیں، ضلع ناظم ھنگو

ہفتہ 20 مئی 2017 17:45

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) ضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے دعوے حقائق کے منافی ہے۔صوبے کے حکمران جماعت سیاسی بنیادوں پر انتقامی سیاست کو پروان چڑھا کر مخالف سیاسی حریفوں کی ضلعی حکومت کا استحصال کر رہی ہیں۔عوامی مینڈٹ کا احترام نہ کرنا جمہوری اقدار کی پامالی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ براہ راست اضلاع میں مداخلت کر کے ضلعی حکموتی کو جواب د ہ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے سفارشیں کر رہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک خصوصی انٹرویوں میں کیا۔مفتی عبید اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام مخلوق خدا کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہوئے سیاسی جدوجہد میں مصروف عمل ہے مگر بد قسمتی سے انتقامی کی سیاست کی محدود سوچ رکھنے والوں نے سیاست کی حقیقی تصور کو ثبوتاژ کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کو عوامی دہلیز پر حل کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے مگر اختیاری کی نچھی سطح پر حقیقی منتقلی کے دعوے محض سیاسی اوٹ پٹھانگ پروپیگنڈہ سے زیادہ کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی فنڈ کے خطیر رقوم کی مرحلہ وار فراہمی کے بجائے امتیازی سلوک کے تحت التواء کے کھاتے میں ڈال کر علاقائی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

جو کہ باعث افسوس امر ہے۔مفتی عبید اللہ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی فنڈز پر 80فیصد کٹوتی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مخالف سیاسی حریفوں کے ضلعی حکومتوں کو بدنام کرنے کے لئے اوچے ہتھکنڈے استعمال کر کے ان کی مقبولیت میںکمی کے خواب دیکھ رہی ہیں جوکہ محض خام خیالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز میں عدم تعاون اور بر وقت عدم فراہمی کے باعث عوامی امیدوں پر پانی پھیرنے کی کوششیں سازشوں کا نتیجہ ہیں۔

ضلع ناظم ہنگو نے کہا کہ صوبے کے حکمران جماعت پرانی منصوبوں پر تختیاں لگانے کی سیاست سے عوام کو ورغلانے کی سوچ رکھتی ہیں مگر صوبائی حکومت کی چار سالہ ناقص کارکردگی اور دوغلی سیاست عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین اسمبلی ضلعی حکومت سے روابط یا تعاون کے بجائے ضلع ہنگو کے ترقیاتی امور میں رکاوٹیں ڈال کر ترقی کی عمل کو متاثر رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے براہ راست اضلاع میں ضلعی حکومت کو جواب دہ سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے سفارشوں کے ٹھوس ثبوت موجود ہے۔

ضلع ناظم نے کہا کہ علاقائی ترقی کے لئے ضلعی حکومت ہر سطح پر جدو جہد کر کے اپنی حقوق چھین کر رہی گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں عوامی سہولت کے پیش نظر سرکاری سطح پر سستا بازار لگانے کی سفارشات ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابوں پانے اور بجلی لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ برابر روابط جاری رکھے گئے ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں