ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،

کم وزن روٹی فروخت کرنے پر6 نانبائی گرفتار،گرانفروشی پرمتعدد دکاندارجرمانہ

ہفتہ 7 جولائی 2018 12:48

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء)ہنگوکے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے کم وزنی روٹی فروخت کرنے پر6افرادگرفتارجبکہ عدم صفائی اورگرانفروشی اور فوڈ ایکٹ کے خلاف ورزی کے مرتکب متعددکانداروں پربھاری جرمانے عائدکئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرہنگوشاہ فہدکی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنرشاہدعلی عملے کے ہمراہ ٹل کے مختلف بازاروں میںکاروائی کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے پر6 نانبائیوں کوموقع پرگرفتار جبکہ فوڈ ایکٹ کے خلاف کے مرتکب متعدددکانداروں کوبھاری جرمانے کرکے سرکاری خزانے میں جمع کردئیے گئے۔

اس موقع پراسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشاہدعلی نے کہاکہ عوام کوریلیف دیناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔انہوںنے دکانداروں کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اشیائے خوردونوش مقررہ کردہ قیمتوں پرفروخت کریں ،بصورت دگیرخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں