ٹی ایم ائے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 18 نومبر 2015 16:42

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر۔2015ء ) ٹی ایم ائے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج،چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں،پی ٹی آئی کی حکومت ٹی ایم اے کو فنڈز فراہم کرئے۔صدر یونین ملک طفیل،حاجی صلاح الدین اور دیگر کا مظاہرے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم ائے ھنگو کے ملازمین اور پنشرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائیز یونین کے صدر ملک طفیل،حاجی صلا ح الدین اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی گئیں اور نہ ہی پنشن ادا کی گئی ہے جس کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں فنڈز نہ ہونے کی بات کی جاتی ہیں ہماری مشکلات کا کوئی پرسان حال نہیں۔مقرین نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم ائے ھنگو کو فنڈز دیے جائیں اور ہمیں فوری تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی جائے۔بصورت دیگر سخت اھتجاج اور راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں