واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینا خوش آئیند ہے، ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 14:04

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 نومبر۔2015ء) واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینا خوش آئیند ہے،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دانشمندانہ فیصلہ کر کے محنت کشوں کے دل جیت لیے ہیں،ہائیڈرو یونین ملکی مفاد اور واپڈا کی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیر اہتمام ھنگو واپڈا ہاؤس میں ایک اظہار تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فخر ہائیڈرو یونین حیات وزیر بنگش نے کیا۔

جلسے مین ٹل سب ڈویثزن،استر زئی سب ڈویثزن کے بھی سینکڑوں ملازمین نے بھی شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام ہائیڈرو یونین کے مرکزئی چئیر مین گوہر تاج،مرکزئی جنرل سکریٹری خورشید احمد،مرکزئی صدر ہائیڈرو یونین نظامانی،اور مرکزئی نائب صدر اچکزئی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اعلی حکومتی وزراء سے مزاکرات کیے۔

(جاری ہے)

اور ہمارے قائدین نے وزیر اعظم کو نجکاری کے مضمرات سے آگاہ کیا۔جس کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے واپدا کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دھانی کرائی۔بلاشبہ یہ ہمارے قائدیں کی دور اندیشی اور ولولہ انگیز قیادت کا ثمر ہے کہ ملک گیر محنت کشوں نے احتجاج کر کے اتحاد و یگانگت کا عمل اظہار کیا۔جس کی وجہ سے حکومت کو سرنڈر ہونا پڑا۔ڈویثزنل چئیر مین حیات وزیر بنگشن نے کا رکنوں سے کہا کہ اب انہیں اپنی تمام توانائیاں واپڈا کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے صرف کریں اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کمر کس لیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر تا کراچی واپدا کے ملازمین اپنے قائدین گوہر تاج،خورشید احمد،نظامانی اور اچکزئی کی قیادت پر مکمل اور غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں اپنی سالح،متحرک نڈر قیادت پر فخر ہے۔اس موقعہ پر واپڈا کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے پر محنت کشوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔پانچ روز کی بندش کے بعد ھنگو میں واپڈا دفاتر کھل گئے اور عوام نے ہڑتال کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں