فاٹا پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس

منگل 11 اپریل 2017 16:54

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) فاٹا پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس زیر صدارت زاہد اورکزئی منعقد ہوا۔جس میں فاٹاکے تمام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈکس عہدیداران نے شرکت کی۔صوبائی صدر روید اد شاہ اور جنرل سیکرٹری لقمان گل بھی موجود تھے۔اجلاس میں فاٹا پیرا میڈیکس کے صدر زاہد اورکزئی نے شرکاء کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ایک متفقہ قرار داد کی وساطت سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گریڈ 14تا 17کے پیرا میڈیکل سٹاف اسامیوں کی تقسیم طے شدہ فارمولے کے مطابق بنانے ،فاٹا کے مجوزہ نجکاری کی فہرست کے ہسپتالوں کے فیصلے پر نظر ثانی،فاٹا مختلف پراجیکٹ اے ڈی پی وغیرہ میں دس سال سے خدمات انجام دینے ،ملازمین کو مستقل کر نے ،ڈائریکٹر فاٹا آفس میں پیرامیڈیکس اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ،خیبر ایجنسی میں گرفتار پیرامیڈک کی فوری رہائی کے مطالبات کو عملی جامہ پہنا کر فاٹا کے پیرامیڈیکل عملہ کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر فاٹا میں پیرامیڈیکل عملہ کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو مطالبات کے حق میں احتجاج کی راہ پر چلے پڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں