ہنگو میں محکمہ صحت متحرک،ٹل کے RHC نریاب ہسپتال پر ڈی ایچ او ہنگو کا چھاپہ

ہسپتال کی غیر مناسب صفائی صورتحال ،عملہ کے سرکاری اوقات میں میڈیکل ڈریس کے عدم استعمال پر سخت برہمی کا اظہار

ہفتہ 16 نومبر 2019 16:55

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) ضلع ہنگو میں محکمہ صحت متحرک،تحصیل ٹل کے RHC نریاب ہسپتال پر ڈی ایچ او ہنگو ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش کا چھاپہ۔ہسپتال کی غیر مناسب صفائی صورتحال اور عملہ کے سرکاری اوقات میں میڈیکل ڈریس کے عدم استعمال پر سخت برہمی کا اظہار۔ڈی ایچ او ہنگو زیر سر پرستی ٹی ایم او ٹل اور دوآبہ کے حدود میں آوارہ کتوں سے نجات مہم جاری۔

40 آوارہ کتے زہر دیکر مار دئیے گئے۔ہسپتالوں اور صحت مراکز میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش کی بات چیت۔محکمہ صحت ہنگو کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے اچانک آر ایچ سی ہسپتال نریاب کادورہ کرکے عدم صفائی صورتحال سمیت سرکاری اوقات میں ہسپتال عملہ کی میڈیکل ڈریس کے عدم استعمال پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے قوانین کی پاسداری اور فرائض کی انجام دہی سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اور ہسپتال کے حاضری ریکارڈ سمیت ادویات سٹور اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔جبکہ ڈی ایچ او ہنگو نے سرپرائز وزٹ کے دوران تحصیل ٹل اورہنگو کے مختلف بنیادی صحت مراکز کا بھی دورہ کرتے ہوئے صحت صورتحال کا بھی جائز ہ لیا۔ادھر ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش کے زیر سر پرستی محکمہ صحت ٹی ایم اے ٹل انتظامیہ نے ٹل شہر اور مضافاتی علاقوں میں آوراہ کتوں سے نجات کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران 40 آوارہ کتوں کو زہر دیکر ہلاک کیا۔

صحافیوں سے بات چیت میں ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے کہاکہ کم وسائل کے باوجود ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بالخصوص محکمہ صحت کے پی کے صحت شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو میں صحت کے اداروں کو مذید مستحکم اور فعال بنانے اور عوامی شکایات کے بھرپور آزادی کیلئے پر ہر ممکن جدوجہد جاری ہے انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں