ہنگو میں خانہ و مردم شماری کا دوسرا بلاک جاری

پیر 3 اپریل 2017 16:44

ہنگو میں خانہ و مردم شماری کا دوسرا بلاک جاری
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) خانہ شماری و مردم شماری کا دوسرا بلاک جاری ہے اورپاک فوج کی نگرانی میں ہنگو سٹی بلاکس نمبر 6میں مزید 201گھرانوں کا اندراج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 15مارچ 2017سے جاری خانہ و مردم شماری مرتب شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ مردم شماری ٹیم نے ہنگو سٹی بلاک نمبر6کے علاقہ مسلم آباد میں گھر گھر جا کر فرنٹئیر کور کے جوانوں پولیس کے ہمراہ گھرانوں کے اندراج کے عمل کوپر امن و شفاف ماحول میں جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مردم شماری ٹیم نے بتایا کہ خانہ و مردم شماری کے دوسرے بلاک میں ہنگو سٹی بلاک 6 میں 201گھرانوں کا اندراج کرتے ہوئے مزید گھرانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خانہ ومردم شماری کو احسن انداز میں پایا تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی معلومات پر مرتب شدہ مردم شماری وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔اور سیکورٹی فورسز کی بھر پور سرپرستی اور پولیس کی تعاون سے خانہ شماری ،مردم شماری کے اخری مراحل کو مقررہ شیڈول کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں