ہنگو‘ افغان صحافی انور صالح قتل

ہفتہ 13 جنوری 2007 12:13

ہنگو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13جنوری2007 ) ہنگو میں افغان صحافی انور صالح کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا‘ جنوبی افغانستان کی صحافتی تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول کے قاتلوں کو فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خوست کے رہائشی صحافی انور صالح کو ہنگو میں نامعلوم افراد نے گلہ کاٹ کر قتل کردیا جنوبی افغانستان کی صحافی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں