ہنگو،محکمہ تعلیم زنانہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس امیدواران سے 6 اکتوبرتک تعلیمی اسناد طلب

بدھ 19 ستمبر 2018 22:29

ہنگو ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مس فرزانہ سردار کے دفتر سے جاری شدہ ایک تحریری پریس ریلیز میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے تمام سی ٹی،ڈی ایم،پی ای ٹی،ٹی ٹی،اے ٹی کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کے لئے خواتین امیدواروں سے تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ فی آسامی کے لئے 3 عدد کاپیاں 6 اکتوبر 2018 تک دفتر ہذا میں طلب کرکے جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ GPA /CGPA مارکس کے امیدواران متعلقہ یونیورسٹی سے مساوی سرٹیفیکٹ حاصل کر کے جمع کرانے کے پابند ہونگے۔پریس ریلیز کے مطابق متعین کردہ حتمی تاریخ کے بعد کسی بھی امیدوار کی درخواست زیر غور نہ لانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں