ہنگو، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گائنی آپریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی

منگل 15 جنوری 2019 20:32

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گائنی آپریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق فرید خان شہیدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گائنی وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عبد الحلیم الرحمان خٹک نے فیتہ کاٹ کر وارڈ کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عبد الحلیم الرحمان خٹک نے کہا کہ ہنگو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو،اورکزئی اور کرم کے اضلاع کے عوام کو صحت کے سہولیات فراہم کر رہا ہے تا ہم پیرا میڈیکل سٹاف کو ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگو ہسپتال میں گائنی وارڈ کا افتتاح کر کے عوام کو سرجیکل ڈیلیوری و دیگر آپریشن کی سہولیات فراہم کی گئی ۔ 24گھنٹے صحت کے سہولیات کے لئے ہسپتال کا عملہ شفٹوں کی شکل میں عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سے زائد ڈاکٹروں کی اور 20نرسز کی پوسٹیں خالی ہیں جس پر تعیناتی کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال ہر قسم کی صحت کی سہولیات فراہم کر نے میں خود کفیل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں