ہنگو تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

بدھ 22 فروری 2017 17:14

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)ہنگو تحصیل میونسپل کمیٹی کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال۔دفاتر کو تالے لگ گئے۔ٹی ایم اے ملازمین کی احتجاجی ریلی ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف زبر دست احتجاج کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگا کر قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر ملک طفیل ،صلاح الدین و دیگر عہدیداران نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی بندش اور عدم ادائیگی کے باعث غریب محنت کشوں کو فاقا کشی پر مجبور کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کو استحصا ل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت اور انتظامیہ ٹی ایم اے ملازمین کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں جو کہ سراسر ناانصافی مبنی اقدامات ہیں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر فوری طور پر ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے سمیت دفتری امور کے مکمل بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں