ہنگوکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس شہداء کی یاد میں علاقہ لودھی خیل میں فٹ بال ٹورنمنٹ کاانعقاد

منگل 3 مارچ 2020 17:02

ہنگوکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس شہداء کی یاد میں علاقہ لودھی خیل میں فٹ بال ٹورنمنٹ کاانعقاد
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) ہنگوکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس شہداء کی یاد میں علاقہ لودھی خیل میں فٹ بال ٹورنمنٹ کاانعقادکیاگیا'ٹورنمنٹ میں ہنگواورکوہاٹ سے اٹھارہ ٹیموں نے حصہ لیا.ٹورنمنٹ کافائنل میچ ہنگو اورکوہاٹ کی ٹیموں کیمابین کھیلاگیا.جس میں ہنگو نے کوہاٹ کی ٹیم کو صفرکیمقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پولیس شھداء میموریل فٹ بال ٹورنمنٹ اپنے نام کرلیا.فائنل میچ کیمہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان تھی.ڈی ایس پی محمدنزیرخان نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ہنگو عابدخان اورایس ایچ اوسٹی شاہ دوران خان کیہمراہ ونراوررنراپ ٹیموں کیکپتانوں کوٹرافیاں دی اورٹورنمنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیی.

(جاری ہے)

جبکہ ٹورنمنٹ کیکامیاب انعقادپرارگنائزنگ کمیٹی لودھی خیل کوبھی نقدانعام دیا.ڈی ایس پی حافظ محمدنزیرخان نے تقسیم انعامات کیموقع پرکھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگوعوام کی طرف سے پولیس شھداء کی یادمیں فٹ بال ٹورنمنٹ کاانعقادایک احسن اقدام ہی'کھیل' کودزندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہی.انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کیرجحانات بڑھاکرمعاشرتی برائیوں کی بیخ کنی کیہدف کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہی.انہوں نیکہاکہ کھیلوں کیفروغ کاایک پہلویہ ہے کہ اس کیبراہ راست اچھے اثرات نوجوان نسل کی نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پربھی پڑتے ہیں اورمعاشرہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوتاہی.صحت منداورترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیل کودبھی نہایت ضروری ہی.

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں