ہنگو‘ شہیدمطیع اللہ فٹ بال ٹورنامنٹ عبداللہ کلب ٹل نے جیت لی

اتوار 20 دسمبر 2020 14:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2020ء) شہیدمطیع اللہ فٹ بال ٹورنامنٹ عبداللہ کلب ٹل نے جیت لی۔فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صحافی و ویلج ہیلتھ کمیٹی چیئرمین طفیل محمد خان تھے۔اس موقع پر ویلج ہیلتھ کمیٹی ممبران،سابقہ کونسلران طیب حسن،ثناء اللہ،کمیٹی اراکین افسرالدین،بشیر خان،جنان،شبیر فتح اللہ سمیت کرم،اورکزئی اور تحصیل ٹل عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں عبداللہ کلب نے توت کس کلب کو پیلنٹی ککس کے ذریعے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کردی۔ٹورنامنٹ میں تحصیل ٹل سمیت کرم کی ٹیموں نے حصّہ لیا۔ فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی بین الاقوامی تنظیم IJCOP صوبائی جائنٹ سیکرٹری طفیل خان نے کہا کہ کھیل کھود انسانی جسم کیلئے نہایت اہم ہے۔صحت مندانہ سرگرمیوں سے علاقے میں امن کو تقویت ملتی ہے۔انہوں شہید مطیع اللہ کے خاندان کو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں