چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوششں کرنے والے ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کر لیا

بدھ 19 فروری 2020 22:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوششں کرنے والے ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کر لیا، ملزم کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ خانپور کی حدود میں چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے ملزم محمد احسان ولد منور دین کو گرفتار کیا جو بعد ازاں میڈیکل کیلئے ہسپتال لے جانے پر فرار ہو گیا تھا جسے مقامی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

انوسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر محمد امتیاز نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت کے روبرو ملزم نے اپنا بیان زیر دفعہ 164 سی آر پی سی ریکارڈ کروایا جس میں ملزم نے اقبال جرم کر لیا جس کے بعد ملزم کو عدالت نے جیل روانہ کر دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ خانپور میں 376/511/364 اے پی پی سی/سی پی اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں