غازی بیراج چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران کار سے 8کلو چرس برآمد

بدھ 29 اپریل 2015 22:28

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) غازی بیراج چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران مہران سوزوکی سے 8کلو چرس برآمد۔غازی بیراج چیک پوسٹ پر سوزکی مہران رجسٹریشن نمبر7 LZC.767کو تلا شی کے لئے روکا گیا۔

(جاری ہے)

تودوران تلاشی سوزوکی مہران کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزمکو گرفتار کر لیا گیا۔غازی بیراج چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور انچارج صفدر خان نے سوزوکی مہرانرجسٹریشن نمبر LZC.7677کو تلاشی کے لئے روکا تو گاڑی کے مختلف حصوں میں بڑی مہارتسے بنائے گئے خفیہ خانو ں میں سے 8کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم جان محمد سکنہلنڈی کوتل کو گر فتار کر کے ٹوپی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں