تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد لیول 1420.17 فٹ اور بجلی کی پیداوار 2334 میگاواٹ تک پہنچ گئی

پیر 16 جولائی 2018 23:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد لیول 1420.17 فٹ جبکہ بجلی کی پیداوار 2334 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل اضافہ کے بعد لیول 1420.17 فٹ ہو گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 219000 اور اخراج 140000 کیوسک فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم کے تمام 14 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں اور بجلی کی پیداوار 2334 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں