صحافی محمد سہیل خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان حطار میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مقا می اخبار کے قتل ہو نے والے صحافی محمد سہیل خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان حطار میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزارہ بھر کے صحافیوں، سیاسی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قتل ہونے والے مقامی اخبار کے صحافی محمد سہیل خان کو آبائی علاقہ حطار میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صدر ہری پور پریس کلب ذاکر تنولی، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع ہری پور ملک محمد اقبال، وقاص احمد وکی، ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافی عاطف قیوم، افتخار احمد، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان، ڈی ایس پی سرکل خانپور امجد محمود، ایس ایچ او حطار علی خان جدون کے علاوہ ہزارہ بھر کی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں، سیاسی و مذہبی شخصیات اور بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں