حطار لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) حطار لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حطار لنک روڈ سے موٹر سائیکل پر حطار کی جانب آنے والے نوجوان ادریس کو پیچھے سے آنے والی بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جسے بعد ازاں آر ایچ سی کوٹ نجیب الله منتقل کر دیا گیا۔ حطار پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کے ورثاء کا بس ڈرائیور سے راضی نامہ ہو گیا ہے جس کے باعث انہوں نے رپورٹ درج نہیں کروائی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں