کھلابٹ پولیس نے بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے، چوری شدہ کیری سوزوکی برآمد

منگل 31 مارچ 2020 22:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) کھلابٹ پولیس نے بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ کیری سوزوکی برآمد کر لی، کھلابٹ پولیس نے کچھ روز قبل ڈھینڈہ گائوں سے چوری ہونے والا کیری سوزوکی بھی برآمد کر لیا، چوری میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ 22 مارچ 2020ء کو ڈھینڈہ گائوں کے رہائشی سہیل خالق نے اپنے ڈیرہ سے کیری سوزوکی نمبری ایل ای 8749- چوری ہونے سے متعلق تھانہ میں رپورٹ درج کی۔

مدعی کی درخواست پر زیر دفعہ 381 اے مقدمہ درج ہوا۔ ڈی ایس پی سرکل صدر عدالت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ ساجد نواز خان اور تفتیشی سٹاف نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا۔ کال ڈیٹا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

(جاری ہے)

کھلابٹ پولیس نے واقعہ میں ملوث تین رکنی گروہ کے ملزمان نعمان جاوید، عثمان جاوید پسران محمد جاوید سکنہ ڈھینڈہ اور محمد رضوان بیگ ولد رشید بیگ سکنہ بھلڑ جوگی کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے گاڑی چوری کی واردات کا اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندھی پر چوری شدہ کیری سوزوکی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں