موجودہ حکومت ،اپنی تمام تر نااہلی اور ناقص کارکردگی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے، پیر صابر شاہ

بدھ 17 نومبر 2021 00:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے ،اپنی تمام تر نااہلی اور ناقص کارکردگی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام اور اپوزیشن ایک پیج پر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی بے وقوفیوں کی وجہ سے روپے کی قدر روزبروز گر رہی ہے ،ان کے مشیر ان کو غلط اعداد و شمار بتاتے ہیں ،عوام کی زندگی کا معیار بلند کرنے کے بجائے انہیں زکوةو خیرات کے پیچھے لگا دیا ۔پیر صابر شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ایک بھی روڈ مکمل نہیں ہوسکی ،نواز حکومت کے منصوبوں پر تختیاں لگوا رہے ہیں ،ہم وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ فوری طور پر استعفیٰ دے کر عوام کی جان بخشے اور اپنی نااہلی کا اعتراف کر لے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں