ہری پور میں آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

پیر 29 اپریل 2024 20:25

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ہری پور میں آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔آوارہ کتوں کے کاٹنے سے روزانہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ٹراما سنٹر میں 20 تا 25 زخمی افراد کو لایاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محسن رضا ترابی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 20سے 25افراد روزانہ ہسپتال لائے جارہے ہیں۔ٹراما سنٹر میں کتوں کے کاٹنے کے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ویکسین کی قلت کا خدشہ ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ہر ی پور اورمتعلقہ اداروں کے افسران سے آوارہ کتوں کو مارنے کے حوالہ سے مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں