ہرنائی ۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں ،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ

منگل 20 اگست 2019 15:00

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی، ایچ، ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا نوٹیفکشن جاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ مشکل حالات میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا نوٹیفکشن جاری ہونے کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آدھے راستے میں حکمت عملی اور لیڈر نہیں بدلے جاتے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں، حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں، قوم اعتماد کر سکتی ہے کہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کو مدت ملازمت میں توسیع پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج ناقابل تسخیر ہے انہوں نے نے کہا ہے کہ ملک کوموجودہ مشکل حالات میں جنرل قمرجاویدباجوہ کی ضرورت تھی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملک کے دفاع اور قیام امن کیلئے بہترین اقدامات کئے تھے جن کی بدولت آج ملک میں امن وامان کے قیام مدد ملی ہے دشمن کی کمرٹوٹ گئی ہے انہوں نے کہاکہ جنرل قمر باجوہ ایک نڈر فوجی سالار ہے خصوصاًً بلوچستان میں امن وامان کے قیام اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اقدامات کسی ڈھی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ملک و قوم کے عظیم ترمفاد میں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاک فوج ایک صفحے پر ہیں، مودی کے جارحانہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ضروری تھا انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے ملک دشمن عناصر کے نیندیں حرام ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پاکستان اور بلوچستان میں امن و ترقی خوشحالی کیلئے ہراول دستے کاکردار ادا کرینگے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں