ہرنائی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی،احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشرف الدین ترین نے کہاکہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کانوٹس لیا جائے اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیوں ختم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی واحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشراف الدین ترین ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین نے ریلی و مظاہرہ میں ضلعی محکموں کے آفیسران، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلباء ،ہندو کمیونٹی ، تاجران برادری ،سول سوسائٹی ، اساتذہ سمیت ہر مکتبہ فکر افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں