ہرنائی ،زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوئے ،محمد طاہر انصاری

میڈیا پر جو دیکھایا جارہا ہے اس سے چار سو گناہ زیادہ نقصانات ہوئے ہے ،چیئرمین الخیر ٹرسٹ عالمی

منگل 12 اکتوبر 2021 16:11

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) چیئرمین الخیر ٹرسٹ العالمی محمد طاہر انصاری نے کہاکہ گزشتہ شب کو ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے نے بہت بڑی تباہی مچائی ہوئی ہے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے کئی افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہے میڈیا پر جو دیکھایا جارہا ہے اس سے چار سو گناہ زیادہ نقصانات ہوئے ہے ضلع ہرنائی میں زلزلے ہونے والے شہادتوں ، جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ افسوس ہے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائد احضرت مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر زلزلہ متاثرین کی خدمت و بحالی کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہرنائی پہنچ چکے ہے اور زلزلے میں شہید ہونے والے شہداء کے خاندانوں کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقم ، ٹینٹ، ادویات، راشن تقسیم کیا گیا ہے زلزلے متاثرین کے ہمارے الخیر ٹرسٹ عالمی کے میڈیکل ٹیم کے ڈاکٹروں نے 250مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کئے زلزلے متاثرین کی بحالی تک انکے ساتھ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دورہ جمعیت وعلماء اسلام کے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت وعلماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ضلعی امیر ہرنائی مولانا عبدالخالق صدیقی ، سابق ضلع ناظم مولانا عبدالحنان ، ضلعی نائب امیر مولوی عبدالغنی ، تحصیل امیر مولانا نیاز گل،ضلعی ترجمان مولانا روح اللہ مظہری ودیگر بھی موجود تھے الخیر ٹرسٹ عالمی کے چیئرمین محمد طاہر انصاری نے کہاکہ جب 7 اکتوبر کو جب زلزلہ آیا تو اس وقت قائد جمعیت وعلماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ہرنائی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ہرنائی پہنچ گئے زلزلہ متاثرین کی تین مرحلوں میں مکمل مدد کرینگے ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہاکہ ہرنائی الخیر ٹرسٹ العالمی کے چیئرمین نے کہا کہ اس وقت ہرنائی زلزلے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں ہمار ے ٹیموں نے شروع دن سے ہی منظم طریقے سے کام کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کو ملبے سے نکال کر ان کو ٹرانسپورٹ فراہم کیا زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور انہیں ادویات فراہم کئے ،انہوں نے کہاکہ ہرنائی زلزلے سے متاثرہ افراد کو ٹرسٹ کے زریعے تیسرے مرحلے میں ان کے مکانات کے مکمل سروے کر کے انہیں تعمیر کرینگے تاکہ ان غمزدہ خاندانوں کا ازالہ ہوسکے اور غمزدہ خاندانوں کی مکمل بحالی تک انکی مدت کو جاری رکھے گے انہوں نے کہاکہ ہم پرنٹ اور الیکٹرناک میڈیا سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور زلزلہ متاثرین کے مشکلات کو اجاگر کرے تاکہ ملکی و بین الاقوامی ممالک تنظیمیں ، مخیر حضرات ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے آگے آئے اور انکے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے بھرپور مالی مدت کرسکے ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں