جمعیت اہل حدیث عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے،مولانا علی محمدابو تراب

جمعہ 18 جنوری 2019 22:55

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی امیر جمعیت اہلدیث،متحدہ مجلس عمل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا علی محمدابو تراب صوبائی نائب امیر جمعیت اہلحدیث مولانا عبدالرازق خارانی ،صوبائی ناظم المدارس سلفیہ مولانا حزب اللہ عثمانی ،صوبائی رہنما ء مولاناعطا محمدکاکڑاور دیگر نے پریس کلب ہرنائی میں کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلدیث نے ہرنائی میں جب سیلاب اور ضلع زیارت میں زلزلہ آیا تو مرکزی جمعیت اہل حدیث نے یہاں کے عوام کی بڑھ چڑھ کر خدمت میں پیش پیش رہی، اس کے علاوہ جمعیت کا تعلیمی میدان میں کوئٹہ میں جامعہ سلفیہ اور ایس،آر،سی ریزیڈیشنل سکول،کالج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس سے فارغ التحصیل طلباء صوبہ اور ملک کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں