ہرنائی، حاجی نورمحمد دمڑ کی مکران کوسٹل ہائی وے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 18 اپریل 2019 23:59

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، شادی گل بخاری ، حاجی غلام جان ترین ، عبدالباقی ترین نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بزدل دہشت گردوں نے بے گناہ نہتے مسافروں کو قتل کرکے بربریت کی انتہا کی۔

انہوں نے کہاکہ امن کے دشمن اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہا رہے ہیںبلوچستان کے عوام بیرونی عناصر کے ایجنڈہ پر عمل پیرا دہشت گردوں کو نفرت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا واقعہ ملک کو بدنام کرنے اور بلوچستان کی ترقی کو روکنے کی گھناؤنی سازش ہے ترقی اور امن کا سفر ہر صورت میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں کہاکہ صوبے کے عوام کی تائید وحمایت سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ میں شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور دعا کرتے ہے کہ اللہ شہداء کے درجات بلند کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں