موجودہ صوبائی حکومت نے روزگار کے مواقع پیداکرنے سمیت تمام شعبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد

جمعہ 23 اگست 2019 15:26

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت پر تنقید کرنے والوں نے تو کئی دیہائیوں پر مشتمل صوبے پر حکومت کی ہے تواپنے دور حکومت انہیں عوام کے یہ مسائل کیوں نظر نہیں آتے موجودہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی امن وامان تمام سرکاری محکموں کی فعالی ، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیداکرنے سمیت تمام شعبوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ماضی میں کئی دیہائی حکومتیں کرنے والوں نے اپنے دور حکومت میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی پر توجہ دینے کے بجائے صرف اپنی زاتی کاروبار کو فروغ اور اقرباپروری پر توجہ دی جس کی وجہ سے ہی صوبے مسائل و پسماندگی کا شکار ہے جس کے ذمہ دار نام نہاد قوم پرست اور مذہب پرست جماعتیں ہے موجودہ صوبائی حکومت کرپشن و کمیشن کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے منظور شدہ فنڈز کو عوام کی فلاح بہبود کیلئے استعمال کرنا صوبائی حکومت کے اولین ترجیحی ہے جس کے واضع ثبوت یہ ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء کے ہمراہ صوبے کے دور دراز علاقوں مکران ڈویژن کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبے فائلوں میں نہیں بلکہ عوام کو زمین پر نظر آئے گے انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام محکموں موجود خالی اسامیوں پر میرٹ کے مطابق تعیناتیوں کا سلسلہ جاری ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبائی حکومت اور تمام سیکورٹی ادارے بھرپوراقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا موجودہ صوبائی حکومت کااولین ترجیحی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں