ہرنائی، بارش و سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا، نورمحمد خان دمڑ

پیر 6 جولائی 2020 23:05

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہفتہ اور اتوار کوہرنائی وگردونواح میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ہرنائی سٹی اور مختلف دیہات میں تباہی مچادی ہے سینکڑوں گھروں ، دکانوں ، ہزاروں ایکڑزری زمینوں میں زیرکاشت فصلات ، مختلف علاقوں کے حفاظتی بندات کے علاوہ ہرنائی شہر سے مختلف دیہات اور ہرنائی سبی روڈ کے ایک بہت بڑے رابطہ پل(برج) کو بھی شدیدنقصان پہنچایا ہے، سروتی حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے گزشتہ دو ماہ قبل ہی میں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان سے ملاقات کرکے ضلع ہرنائی میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے نقصانات اور تباہی کے صورتحال سے آگا ہ کیاگیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے میری ہی درخواست پر سروتی حفاظتی بند کی ایمرجنسی بنیادوں پر تعمیر کیلئے دس کروڑ روپوں سے زائد فنڈز ریلزکرکے بقاعدہ ٹینڈر بھی ہوچکا تھا کنٹریکٹرکی جانب سے بھاری مشینری سروتی حفاظتی بند کے مقام پر پہنچاکر کام شروع ہوچکا تھا، اس کے علاوہ میں نے اس قبل اپنے فنڈز سے ہی محکمہ ایگرکلچرکے ڈوزروں کے زریعے سروتی حفاظتی بند کو عرضی بنیادوں پر بجری کی برائی کرکے تعمیر کیا گیا تھا تاہم سروتی حفاظتی کے ایریا میں سیلابی پانی کا بہائو انتہائی تیز ہوتا جس کی وجہ سے ہفتہ کی شام اور اتوار کے دن کوہرنائی و گردونواح میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے باعث دوبار ہرنائی سٹی اور مختلف دیہات میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جس سے بہت بڑے پیمانے پر عوام ، تاجروں ، زمینداروں اور حکومتی انفراسٹرکچر کو شدیدنقصان پہنچا یا اور سروتی حفاظتی بند کاجو مستقل بنیادوں پر کام جاری تھا اس سے بھی نقصان پہنچا ہے، بارش اور سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور نقصانات کاازلہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا، حلقے کے عوام کو مشکل کی گھڑی میںاپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہفتہ کی شب اور اتوار کو دن کے سیلابی ریلوں کے دوران پارٹی کارکنوں نے امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیا جس پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایرگیشن کے ساتھ مسلسل رابطہ میں تھا اور ضلعی انتظامیہ ، اور محکمہ ایرگیشن ،محکمہ ایگرکلچر ، سمیت تمام ضلعی محکموں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں تھا اورتمام ضلعی محکموں کو ہدایت دی کہ عوام کو سیلاب سے بچائو کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے جس تمام محکموں نے عمل درآمد کرایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سیلابی ریلے رکتے ہی سروتی حفاظتی بند پر دوبارہ تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم اپنے عوام کے مسائل و مشکلات سے کبھی غافل نہیں رہے بلکہ ہمیں اپنے عوام کے مسائل مشکلات کااحساس ہے اور دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں