وفاقی و صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی ، حاجی نور محمد خان دمڑ

بلوچستان حکومت شامل تمام اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں متحد اور صوبے کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں حکومت ختم کرنے اور تحریک چلانے والی2023 کے عام انتخاب کاانتظار کرے،صوبائی وزیر

جمعہ 31 جولائی 2020 18:50

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مرکزی و صوبائی حکومت اپنی آئینی مددت پانچ سال پورا کریگی بلوچستان حکومت شامل تمام اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں متحد اور صوبے کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں حکومت ختم کرنے اور تحریک چلانے والی2023 کے عام انتخاب کاانتظار کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو کے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا دونوں رہنمائوں نے صوبائی حکومت اور امن وامان ، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیااس موقع پر سابق صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو نے بی اے پی اور مخلوط 6صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل ، بیروزگار نوجوانوں کو روگاز کی فراہمی ، صوبے میں امن وامان کے قیام ، صوبے میں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام ، اور ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر مختلف اداروں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی کرنے سمیت دیگر ٹھوس اقدامات کرنے پروزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان اور انکی ٹیم کی کارکردگی پر اطیمنان کااظہار کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں روز مرکزی و صوبائی حکومت گرانے کا دعویں کرتے ہے لیکن نہ تو مرکزی حکومت کو کوئی خطرہ ہے نہ ہی بلوچستان حکومت کوئی خطرہ ہے مرکزی و صوبائی حکومتیں اپنی پانچ سالہ آئینی مدد پورا کریگی انہوں نے کہاکہ بی اے پی اپنے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کیلئے ہرفورم پرکوشاں ہے انہوں نے کہاکہ 70 سالہ میں پہلی دفعہ وفاق سے بلوچستان کے حقوق ملنا شروع ہوگئے اور وفاق حکومت خصوصاًً وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور وہ بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بی اے پی کو بلوچستان میں مختصر مدد میں جو پزرائی ملی اور عوام نے مینڈیٹ دیا تھا وہ اس لئے کے عوام ان نام نہادمذہبی ، قوم پرست اور دیگر جماعتوں کے جھوٹے وعدوں نعروں سے تنگ اور بیز ار آچکے تھے اس لئے صوبے کے عوام نے 25 جولائی2018 ء کو بی اے پی کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا گیا انہوں نے کہاکہ بی اے پی اور دیگر اتحادی جماعتیں ملکر صوبے کے عوام کے جو توقعات تھے ان پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں واویلاکرنے والے صرف اخباری بیانات تک محد ہے انکے اپنے ساتھی ہمارے ساتھ رابطہ میں ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گزشتہ روز چمن بارڈر میں پیش آنے والے واقعے کی شدیدالفاظ میں کرتا ہوں ملک دشمن عناصر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں جو اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ، چمن بارڈر کی صورتحال افسوسناک ہے شہید ہونے والوں کی شہادت پر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوں ہوں دریں اثناء صوبائی و زیر پی ایچ ای،واساکے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی ضلع زیارت وضلع ہرنائی کے کے عہدیداران،کارکنان،علماء کرام، قبائلی عمائدین، سرکاری آفیسران سے گزارش ہے کہ عید الاضحی کے دوران صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سے عید کی مبارکباد کیلئے آنے کی زحمت نہ کرے بلکہ صوبائی وزیر بذریعہ ٹیلی فونک ہی عید کی مبارکباد دی جائے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے سختی سے اپنے تمام وزراء ، مشیر، ارکان صوبای اسمبلی کو ہدایت کی ہیں کہ وہ عید کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام پارٹی کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہیں کہ عید پے آپ بے شک حاجی نور محمد خان دمڑکے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید کی مبارک باد دے لیکن گھر جا کر صوبائی وزیر کو ایس او پیز کی خلاف ورزی ٴْپر مجبور نہ کرے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ حکومت بلوچستان کا حصہ ہیں اور صوبائی حکومت کے کورونا وائرس کے ہر فیصلے میں پیش پیش رہے ہیں اور بار بار میڈیا پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ خود عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی کرتے آرہے ہیں۔

اور اگر عید پے کارکنان حاجی نور محمد دمڑ کے گھر جا کر رش بنائے گے۔اور وہ تصویرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے گی۔تو یہ ان ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو گی جن ایس او پیز کاحاجی نور محمد خان دمڑبار بارعوام اور تاجروں کو عمل کرنے کی اپیل کرتے ہے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی طرف سے تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو عوام کو ایس او پیز پر عمل کرانے کی سختی سے ہدایت کی گی ہیں بیان میں کہا گیا ہے اس بار حکومت نے سرکاری سطح پر عید الاضحی انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہیں عید الاضحی سادگی سے منانے کی خاص وجہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو رکنا ہے بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان اور عوام سے گزارش ہیںکہ عید کے موقع پر کوشش کرے کہ اپنے اپنے گھروں میں رہے۔

اور تمام احتیاطی تدابیر اپنائے۔خود بھی محفوظ رہے اور دوسروں کو بھی محفوظ کرے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں