ہرنائی ،پشتون افغان وطن پرانتہاپسندانہ رجحانات غالب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے ،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

پیر 17 جنوری 2022 23:24

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پشتون افغان وطن پرانتہاپسندانہ رجحانات غالب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے فکرباچاخان پشتونوں سمیت تمام محکوم قومیتوں کی غضب شدہ حقوق کی بازیابی کیلئے مصروف العمل ہے نئے شامل ہونی والوں کو فکرباچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں برصغیرپاک وہندکے عظیم سپہ سالاررئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں برسی رہبرملی قائدجمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کارکن اور ذمہ داران بھرپورتیاریاں جاری رکھیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدرولی دادمیانی جنرل سیکرٹری کامران ترین ضلعی سینئرنائب صدرملک ظریف ترین ملک حبیب اللہ تحصیل ہرنائی صدریوسف شاہ تحصیل شاہرگ جنرل سیکرٹری معصوم خان ترین عارف شاہ کلیم اللہ ترین عارف میانی احسان اللہ شاہ جہانگیرشاہ میرعالم نظرمحمدپرویزاحمد آفتاب عالم نے کلی مرغہ،یونین کونسل شاہرگ،یونین کونسل نسکہ،یونین کونسل ہرنائی صدر2میں21جنوری کوصبح10بجے شہیدگل شاہ خان گرانڈمیں باچاخان ولی خان برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاری باریورکرزاجلاسوں اولسی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیامقررین نے کہاکہ یہ امرخوش آئندہے کہ پشتون خواوطن کے سیاسی کارکن قبائلی زعما اور نوجوان در جوقو فکر باچاخان میں شمولیت اختیارکرہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب فکر باچاخان کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی یہاں پربھی ایک مضبوط قوت بن کرابھرے گی مقررین نے کارکنوں اور ذمہ داران ہر زور دیاکہ 21جنوری کو شہید گل شاہ خان گرانڈ میں منعقدہ باچاخان رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر جلسہ عام کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں صوبائی رہنماآج ہرنائی اورشاہرگ بازار میں 21جنوری جلسہ استقبالیہ کیمپ کاافتتاح،ہینڈبلز کی تقسیم،علاقے کے معتبرین سے ملاقاتیں،شمولیتی پروگرام i میں اولسی جرگوں اورورکرز اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں