بلوچستان عوامی پارٹی ہرنائی کا زیارت کے دلخراش واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

واقعہ میں لاپتہ کو قتل کرنے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ، مظاہرہ میں بی این پی کے کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی

ہفتہ 23 جولائی 2022 19:08

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام ضلعی صدر شبیراحمد مری اور علی حیدر رند کی قیادت میں پریس کلب ہرنائی کے زیارت کے دلخراش واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ واقعہ میں لاپتہ کو قتل کرنے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ احتجاجی مظاہرہ میں بی این پی کے کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے بی این پی کے ضلعی صدر شبیراحمد مری، سنیئر رہنماء علی حیدر رند نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زیارت میں لاپتہ افراد کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز زیارت میں جعلی مقابلے میں جولوگ مارے گئے تھے وہ لوگ پہلے سے کئی سالوں سے لاپتہ کئے گئے تھے اور ان کے لواحقین اپنے پیاروں کے بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے ان لاپتہ افراد کو قتل کرنے کیلئے ان پر جعلی مقابلہ کاالزام لگاکر قتل کئے گئے جوکہ انتہائی ظلم و بربریت ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اس دلخراش واقعہ کی تحقیقات کی جائے انہوں نے کہاکہ آئے روز ہمارے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں