ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی مومن خان ترین نے ہرنائی کا مقامی صحافیوںکے ہمراہ گورنمنٹ بوائز سکول کا دورہ ، امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ محمددین کاکڑسے بریفنگ لی

بدھ 21 فروری 2024 18:07

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی مومن خان ترین نے ہرنائی کے مقامی صحافیوں کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ محمددین کاکڑسے بریفنگ لی اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید محمد ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ محمد سالم اور نگران ماسٹر مجتبی، ماسٹر عباس بلوچ، ماسٹر عباس مرغزانی، صاحب داد سومرو اور دیگر بھی موجود تھیامیدواروں کے رولنمبر سلیپ اورپیپرز چیک کئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی مومن خان ترین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلبا خوب محنت کرکے امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے کی کوشش کریں اور نقل کرنے سے گریز کریں نقل ایک ناسور ہے جس سے ڈگری تو حاصل کی جاسکتی ہے مگر اچھی تعلیم کا حصول ممکن نہیں انھوں نے کہاکہ محنت ہی کی بدولت اعلی تعلیم اور اچھا اور بڑا مقام حاصل کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہاکہ آج کے طلبا ہمارے کل کے معمار ہیں آنیوالے وقتوں میں ملک و قوم کی خدمت کی ذمہ داری انکے کاندھوں پر آئے گی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اعلی تعلیم کے حصول سے ہی ممکن ہے انھوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی میں تعینات میٹرک امتحانی سینٹر عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور طلبا و طالبات کی محنت کو سراہا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین نے امتحانی سنٹر کے باہر تعینات سیکورٹی کا بھی جائز لیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں