ہارون آباد‘تھانہ صدر کی حدود میں نان سٹاپ چوری کی وار داتیں ایک ہی رات میں چار گھر چوروں کے نر غے میں آگئے

جمعرات 9 اگست 2018 14:24

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) تھانہ صدر کی حدود میں نان سٹاپ چوری کی وار داتیں ایک ہی رات میں چار گھر چوروں کے نر غے میں آگئے تفصیل کے مطا بق تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 19تھری آر میں نا معلوم چور ایک ہی رات میں چار گھروں کا صفایا کر کے فرارھو گئے نا معلوم چور ایک گھر سے پندرہ تولے طلائی زیورات،ایک گھر سے بیس تولے سے زائد زیورات ایک گھرسے نئی ہنڈا موٹر سائیکل ،اور ایک گھر سے ہزاروں روپے نقدی چر کر لے گئے پولیس چوروں کو پکڑنے کے لئے کاروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں