ہارون آباد، محکمہ پولیس کی نئی پالیسی کی روشنی میں ضلع کے متعدد ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا

جمعرات 8 اپریل 2021 16:11

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) محکمہ پولیس کی نئی پالیسی کی روشنی میں ضلع کے متعدد ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے محکمہ پولیس کی نئی پالیسی کے تحت کریمینل ریکارڈ رکھنے والے اور انویسٹی گیشن فیلڈ میں تجربہ نہ رکھنے والے تمام ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نئی پالیس کے تحت دویا دو سے زائد بڑی سزائیں پانے والے اور انویسٹی گیشن فیلڈ میں دو سال سے کم تجربہ رکھنے والے ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کیا گیاہے۔ جبکہ ایسیSHO's جن کے (D)کورس مکمل نہ ہوئے ہیں ان کو تبدیل کر کے (D) کورس مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔نئی پالیسی کے تحت سب انسپکٹرانعام اللہ خان کو SHOتھانہ صدر بہاولنگر،انسپکٹرمحمد خالد صدیق کوSHO تھانہ فورٹ عباس،انسپکٹر جاوید اختر کوSHO تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر،سب انسپکٹر کاشف کامران کوSHO تھانہ تخت محل اورسب انسپکٹر پرویز اقبال کوSHO تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرکا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی نئی پالیسی سے تھانہ جات میں انصاف اور میرٹ کابول بالا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں