ہارون آباد ‘اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

بدھ 11 اگست 2021 14:55

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2021ء) اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی نوجوان نے اسلام قبول کرلیا، تفصیلات کے مطابق قریبی 132سکس آر بنگلہ یتیم والہ کے رہائشی خرم مسیح ولد یوسف مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ رضویہ مظہر الاسلام ہارون آباد میں اسلام قبول کرلیا، قاری غلام رسول خاں مہتمم دارالعلوم جامعہ رضویہ مظہر الاسلام ہارون آبادنے نوجوان کو کلمہ حق پڑھایا، اور اس کا اسلامی نام محمد خرم شہزاد رکھ دیا گیا، اس موقع پر نو مسلم نوجوان محمد خرم نے کہاکہ میں نے اپنی مرضی سے مذہب اسلام قبول کیا ہے اور اسلام ایک مکمل دین ہے اور اسکی روشنی میں زندگی گزار کر ہی بندہ اپنے اللہ تعالیٰ اور رسول ﷺ کو راضی کرتے ہوئے اپنی بخشش کروانے کیساتھ ساتھ جنت کا صحیح حقدار بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں