حسن ابدال میں واپڈاکی طرف سے بھیجے گئے بجلی کے بلوں کودیکھ کرصارفین کے ہوش اڑگئے

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:17

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) حسن ابدال میں واپڈاکی طرف سے بھیجے گئے بجلی کے بلوں کودیکھ کرصارفین کے ہوش اڑگئے 20گھنٹے دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کے باوجودزائدبلوں کامعاملہ صارفین کی سمجھ سے بالاترہے واپڈاحکام بتائیںآ خر انہوں نے کن اصولوں اورضابطوں کی بنیادپرصارفین کوذبح کرنے کامنصوبہ بنارکھاہے،شہریوں کااستفسار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کی طرح اس باربھی عام گھریلوصارفین کو بجلی کے بل پانچ ہزارسے لیکرپندرہ ہزارروپے تک موصول ہوئے ہیں لوگ کبھی بل کواورکبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کودیکھتے ہیں کہ بجلی توآتی نہیں مگربل کی رقم ہرماہ پہلے سے بڑھ کر کیسے آجاتی ہے عام گھریلوصارفین کاکہناہے کہ حکومت صارفین سے بجلی کے بلوں میںآ خرکس مداتنی زیادہ رقوم وصول کررہی ہے جبکہ نہ ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھی ہے اور نہ مہنگائی کے تناسب میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے پھرایسے حالات میں یوٹیلٹی بلوں میں ہوشربااضافہ ناقابل فہم ہے صارفین نے وزیراعظم سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ مذکورہ محکمہ کی خبرلیں کہ عام صارف جن میں مزدور،بیوائیں اورنچلے طبقے کے افرادشامل ہیں جوصرف لائٹ اور پنکھے کیلئے بجلی استعمال کرتے ہیں ان کے بلوں میں اضافہ نہایت ظالمانہ اقدام ہے لہٰذافی الفوران کے بلوں میں درستگی کے احکامات جاری کیے جائیں ورنہ مظلوم عوام کی بددعائیں حکومت کولے ڈوبیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں