الائیڈبنک حسن ابدال کے ہزاروں صارفین اکلوتے ناتجربہ کارکیشےئرکے رحم وکرم پر،برانچ منیجرکی سیٹ ایک ماہ سے خالی،خواتین سٹاف بچوں کوکھلانے لگا،

ہزارہ روڈپرواقع واحد بنک نے عوام کوتگنی کاناچ نچادیا،آپریشنزمنیجرنے بنک منیجمنٹ کوقصوروارٹھہرادیا،صارفین کی سٹیٹ بنک سے مداخلت کی اپیل

جمعرات 4 دسمبر 2014 23:18

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) الائیڈبنک حسن ابدال کے ہزاروں صارفین اکلوتے ناتجربہ کارکیشےئرکے رحم وکرم پر،برانچ منیجرکی سیٹ ایک ماہ سے خالی،خواتین سٹاف بچوں کوکھلانے لگا،ہزارہ روڈپرواقع واحد بنک نے عوام کوتگنی کاناچ نچادیا،آپریشنزمنیجرنے بنک منیجمنٹ کوقصوروارٹھہرادیا،صارفین کی سٹیٹ بنک سے مداخلت کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال شہرکی مصروف ترین شاہراہ قراقرم پرواقع واحدکمرشل بنک اے بی ایل صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے وبال جان بن گیاالائیڈبنک کے اکلوتے ناتجربہ کارکیشےئرکیلئے ہزاروں صارفین اور کھاتہ داروں کوبروقت سروس دیناناممکن ہوکررہ گیاجس کی وجہ سے صارفین کورقوم نکلوانے ،جمع کرانے،آن لائن ،یوٹیلٹی بلزاوردیگرامورکی انجام دہی میں کئی کئی گھنٹے انتظارکی ہزیمت سے گزرناپڑتاہے اس کے علاوہ ہفتہ وار چھٹیوں میں اے ٹی ایم سروس خراب رہنامعمول کی بات بن گیاہے جوصارفین کیلئے الگ تکلیف اورپریشانی کاباعث ہے گزشتہ روزبے پناہ عوامی شکایات پر ایک میڈیاسروے کے دوران جب اس سلسلہ میں الائیڈبنک کی مذکورہ برانچ کامعائنہ کیاگیاتوبنک کاؤنٹرپرمظلومیت کی تصویربنے اکلوتے کیشےئرکے سامنے خواتین اورمردوں کی لمبی قطارلگی ہوئی تھی جبکہ سٹاف کی دوخواتین رش سے بے خبربچے کوگودمیں اٹھائے کھلانے میں مصروف تھیں جب انہی میں سے ایک خاتون آپریشنزمنیجرمس حراسے اس حوالے سے دریافت کیاگیاتو انہوں نے خود کوتمام ذمہ داریوں سے بری الذمہ قراردیتے ہوئے بنک کی اعلیٰ منیجمنٹ کوموجودہ حالات کاذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہاکہ برانچ کی موجودہ ابترصورتحال بنک کی اعلیٰ اتھارٹیز کے نوٹس میں ہے اس میں ہماراکوئی قصورنہیں جبکہ کیش کے حوالے سے تمام امورکی ذمہ داری کاؤنٹرپر موجود اکلوتے کیشےئرپر ہے ہم اس سلسلہ میں اسے مجبورنہیں کرسکتے وہ تمام صارفین کوہرممکن سروس دے رہاہے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ برانچ منیجرکی سیٹ گزشتہ ایک ماہ سے خالی چلی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں