حسن ابدال، بھتیجے نے چچا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعرات 16 اگست 2018 21:06

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بھتیجے نے چچا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔کھیتوں میں مویشی گھسنے سے آپس میں جھگڑا ہوا جس پر بھتیجے نے چچا کو 12بور رائفل سے گولی ماردی ۔چچا موقع پر جاں بحق۔نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود بائی میں کھیتوں میں مویشی گھسنے پر لیاقت علی کا اپنے چچا اصغر علی سے جھگڑا ہو گیا جس نے نتیجہ میں لیاقت علی نے اپنے گھر سے 12بور رائفل نکال لی اور اپنے چچا اصغر علی پر فائرنگ کردی ۔

فائر اصغر علی کو سر میں لگا جس سے 55سالہ اصغر علی ولد غلام قادر سکنہ بائی تحصیل حسن ابدال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں