حسن ابدال،غیر قانونی ڈیزل پٹرول فرخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 4 اکتوبر 2019 20:46

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) غیر قانونی ڈیزل پٹرول فرخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک میں محمد قاسم یعقوب سول ڈیفنس آفیسر اٹک نے تحریری استغاثہ بجھوایا ہے کہ میں اپنے سٹاف کے ڈرائیور محمد زبیر ولد اللہ بخش کے ہمراہ پیٹرول و ڈیزل ایجنسی بولیانوال گاؤں تحصیل و ضلع اٹک آیا یہاں برلب سڑک مسمی شیر رحمان ولد خان گل سکنہ نظام پور ضلع نوشہرہ پیٹرول و ڈیزل فروخت کررہا ہے طلب کرنے پر مذکورہ شخص نے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ بھی فراہم نہیں کیا مذکورہ بالا شخص بلا اجازت غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کا کاروبار کررہا ہے جس سے عوام کی جان و مال کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے مذکورہ شخص سے تقریباً 15 لیٹر پیٹرول بطور ثبوت بروئے فرد بھی قبضہ میں لیا گیا ہے مسمی شیررحمان ولد خان گل سکنہ نظام پور ضلع نوشہرہ کے خلاف دفعہ 286،285 ت پ اور 26/44 پیٹرولیم رولز 1971 کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جس پر مذکورہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں