نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون افسران کی ایمانداری اور فرض شنا سی

جمعرات 17 ستمبر 2020 21:39

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون افسران کی ایمانداری اور فرض شنا سی ، دورانِ سفر گُم ہونے والے قیمتی سامان سے بھرا ہوا بیگ جس کی مالیت 46 ہزار 900 روپے تھی برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون کنٹرول روم کو ایک خاتون مسافر عروسہ ولد محمد جمال نے اطلاع دی کہ وہ براستہ جی ٹی روڈ ہائی ایس وین میں جہلم سے راولپنڈی سفر کررہی تھی گوجر خان پہنچنے پر مذکورہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور نے مسافروں کو ایک اور ہائی ایس وین نمبری LRO-1571 میں منتقل کردیا اور سامان کی منتقلی کے دوران میرا قیمتی سامان سے بھرا بیگ کہیں گم ہو گیا کنٹرول روم کو جب یہ اطلاع ملی تو خاتون آپریٹر لیڈی ( جے پی او ) صباء الیاس نے مذکورہ سامان کی گمشدگی کی اطلاع فوری طور پر ڈیوٹی پر معمور ایس پی او نسیم عباس کو دی اور وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بیگ کی تلاش شروع کر دی دوران تلاشی موٹروے پولیس کے آفیسر نے مذکورہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور سے رابطہ کر کے گم ہو جانے والا بیگ مذکورہ ہائی ایس سے برآمد کر لیا چیک کرنے پر بیگ میں قیمتی سامان موجود تھا بعد ازاں موٹروے پولیس کے افسران نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد برآمد شدہ قیمتی سامان سے بھرا بیگ خاتون مسا فر اور اس کے بھائی کے حوالے کردیا جنہوں نے موٹروے پولیس کے افسران کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا اس کاروائی میں حصہ لینے والے افسران کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان نے شاباش دی اور نقد انعام ، تعاریفی اسناد سے نوازا ایس پی او محمدنسیم عباس کو شیلڈ بھی دی گئی ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں