پولیس نے شہری کے گھر ڈکیتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا

جمعرات 14 مارچ 2024 15:45

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) پولیس نے شہری کے گھر ڈکیتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا ہے ،محمد سہیل ولد مقصود بیگ سکنہ نیو سٹی فیز 2 نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو اطلاع دی کہ میں اپنے دفتر موجود تھا کہ میری بیوی نے مجھے کال کر کے بتایا کہ گھر میں کوئی نا معلوم شخص گھس آیا ہے جس کے پاس بے ہوشی کا سپرے بھی موجود ہے جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس فوری موقع پر پہنچی تو ملزم اللہ یار ولد گل فراز سکنہ ٹیکسلا کو موقع سے قابو کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں