حسن ابدال ،پولیس خدمت مرکز حسن ابدال کا افتتاح کر دیا گیا

بدھ 20 مارچ 2024 23:18

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس خدمت مرکز حسن ابدال کا افتتاح کر دیا ہے ۔تحصیل حسن ابدال کی عوام کے لیے پولیس خدمت مرکز کا دفتر حسن ابدال میں عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس خدمت مرکز حسن ابدال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تحصیل حسن ابدال میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ہے عوام الناس کو تحفظ اور انکو سہولیات فراہم کرنا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں