ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او اٹک ڈ کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ

بدھ 3 اپریل 2024 16:34

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا ہے، بیساکھی میلہ کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے لیے کیے جانے والے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی حسن ابدال ملک افتخار بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اٹک نے بیساکھی میلہ 2024 کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے لیے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات اور روٹ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس بابت مناسب احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس بیساکھی میلہ کے موقع پر اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی، کسی بھی مذہبی تہوار کی سیکیورٹی پولیس کا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹک پولیس ہمیشہ ایسے مواقع پر دن رات کی پرواہ کیے بغیر فول پروف سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیتی ہے اور انشاء اللہ دیتی رہے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں