سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوسرا کتاب میلہ عید کے بعد ھو گا

بدھ 3 اپریل 2024 17:43

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) سرسید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن أف پاکستان کے زیراہتمام دوسرا کتب میلہ 17,18اپریل کو سرسید سکول اینڈ کالج حسن ابدال میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے دانشور، مصنف، شاعر، بیوروکریٹ، اساتذہ، نجی و سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں صدر فاؤنڈیشن طاہر محمود درانی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ممتاز کتب خانہ کے مالک نور محمد نظامی، ممتاز کالم نویس شاہد اعوان، ماہر پشتو زبان و ادب جاوید فگار جبکہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی نمائندگی خلیل احمد نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کے مصنفین اور شعراء کو کتاب میلہ میں منعقد کیا جائے گا جبکہ ہری پور سے نامی گرامی ادبی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ۔اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ کے ممتاز شعراء و ادباء کو بھی کتب میلہ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےجو رمضان المبارک میں دعوت نامے جاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں