ہیڈ اسلام ٹول پلازہ کی شفاف آکشن کے بعد بلڈنگز کی تزئین و آرائش کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جاے گا ایکسین ایرگیشن عرفان بھٹی

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا پیر 4 اکتوبر 2021 17:43

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2021ء) حاصل پور میں دریائے ستلج پر بنے ہیڈ اسلام کے ٹول پلازہ کی آکشن کا عمل ہونے کے بعد  8 کڑور روپے سے زائد پر ہیڈ اسلام کا ٹھیکہ پرائیویٹ فرم کو دے دیا گیا جبکہ اس سے پہلے ڈیپارٹمنٹ اپنے طور پر اس کو چلا رہا تھا جس پر شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات سامنے آئی تھی جس کے بعد چیف انجینئر نے اس کی آکشن کے زریعے نیلامی کا حکم دیا تھا زرائع کے مطابق ٹول پلازہ کی نیلامی سے پہلے روزانہ 1 لاکھ 70 ہزار خزانے میں جمع کروایا جاتا تھا اور اب روزانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے خزانے میں جمع ہونگے جس سے ڈیپارٹمنٹ کو فائدہ ہوگا ایکسین ایرگیشن عرفان بھٹی کا اس پر بات کرتے ہوے کہنا تھا اس ٹول پلازہ کی نیلامی کا تمام عمل پیرا رولز کے مطابق ہوا ہے اور اس عمل میں اب تک کوئی بے ضابطگی سامنے نہی آئی کال ڈپازٹ جمع کروانے کے بعد ہی پرائیویٹ فرم نے نیلامی میں حصہ لیا تھا جبکہ ہیڈ اسلام کے اطراف میں شجر کاری کرکے ماحول کو مزید بہتر بنایا جاے گا جبکہ ہیڈ اسلام کی بلڈنگز کا کام بھی معیار کے مطابق جلد مکمل کر لیا جاے گا دوسری طرف عوام نے ٹول پلازہ فیس ڈبل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری ایرگیشن چیف انجینئر سیکرٹری ساوتھ پنجاب سے اس فیصلے پر نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں